Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شام: کار دھماکا، سترہ افراد ہلاک

شائع 26 نومبر 2019 06:37pm

ترکی نے شمالی شام میں قیام امن کیلئے آپریشن شروع کردیا ہے، اس آپریشن کو شامی باغیوں اور اپوزیشن فورسز کی حمایت بھی حاصل ہے، شمالی شام میں آپریشن کا مقصد وہاں پر سیف زون کی تشکیل ہے۔

ترک صدر طیب اردوان نے بھی اس حوالے سے اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ترک فوج اور نوتشکیل شدہ شامی قومی فوج نے شمالی مشرقی علاقوں میں آپریشن شروع کردیا ہے۔

ترک صدر کا کہنا تھا کہ اس آپریشن کو شروع کرنے کا مقصد جنوبی سرحدی علاقوں سے دہشگردوں کی راہداری ختم کرکے خطے میں امن اور استحکام لانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم شام کی یکجہتی کو محفوظ کرتے ہوئے مقامی شہریوں کو دہشتگردوں سے نجات دلائیں گے۔

ترکی کا یہ آپریشن پی کے کے یا وائے پی جی کے کرد جنگجووں کیخلاف کیا جارہا ہے اور اس آپریشن میں ہزاروں شامی جنگجو بھی حصہ لے رہے ہیں ۔

دوہزار سولہ اور اٹھارہ کے آپریشن کے بعد زیادہ تر ان شامی  جنگجووں کو ترکی کی حمایت حاصل ہے اور ان کی رہائش بھی ترکی کے سرحدی علاقے میں قائم پناہ گزینوں کے کیمپ میں تھی۔