Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

'درخت رات میں آکسیجن دیتے ہیں'۔۔ کیا وزیراعظم کے بیان پر تنقید جائز ہے؟

شائع 26 نومبر 2019 06:47pm

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخت رات میں آکسیجن فراہم کرتے ہیں تاہم اُن کے جاپان اور جرمنی والے بیان کی طرح سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی مخالفین نے اس پر بھی تنقید شروع کردی ہے۔

لیکن کیا وزیراعظم کے اس بیان پر تنقید جاہز ہے؟ کیا واقعی درخت رات میں آکسیجن نہیں دیتے؟ تو آئیے ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔

ہم سب نے بچپن سے یہی سنا ہوتا ہے کہ درخت دن میں آکسیجن اور رات میں کاربن ڈائی آکسائیڈ خارج کرتے ہیں اور اسی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت نے وزیراعظم کے بیان پر ان کا مذاق اڑانا شروع کردیا مگر آپ کو بتاتے چلیں کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

متعدد ایسے درخت موجود ہیں جو دن رات ٹوئنٹی فور سیون آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے کچھ درختوں کے نام ذیل میں ملاحظہ کریں۔

٭ نیم کا درخت

٭ پیپل کا درخت

٭ ایلو ویرا

٭ اریکا پام

٭ گَربرا (اورنج)

٭ کرسمس کیکٹس (اشکلم برگیرا)

٭ راما تُلسی، تُلسی (گرین)

٭ اورکِڈ

یہ تمام درخت 24 گھنٹے آکسیجن فراہم کرتے ہیں۔