Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مالی : فرانسیسی ہیلی کاپٹر آپریشن میں تباہ، تیرہ فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2019 04:09pm

مالی میں فوجی آپریشن کے دوران فرانس کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور افریقی ملک مالی میں فرانس کے دو ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے تیرہ فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی صدارتی آفس سے جاری بیان میں واقعے کی تصدیق کی گئی ہے اورکہا ہے کہ یہ دونوں ہیلی کاپٹر اس وقت آپس میں ٹکرائے جب مالی میں ایک فوجی آپریشن میں حصہ لے رہے تھے۔

مالی میں فرانسییسی فوجیوں کی ہلاکت کو گزشتہ چار دہائیوں کا سب سے بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے۔ حالیہ واقعے کے بعد مالی میں ہلاک ہونے والے فرانسیسی فوجیوں کی تعداد اکتالیس ہوگئی ہے۔

پہلے بیروت میں ایس سو تیراسی میں ایک حملے میں اٹھاون فرانسیسی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔

فرانسیسی صدر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ تمام تیرہ فوجی ہمارے ہیرو ہیں اور ان سب کا ایک مقصد صرف  قوم کی حفاظت تھا اور وہ اس حوالے سے ہلاک فرانسیسی فوجیوں کے اہلخانہ کے غم کے سامنے اپنا سر تسلیم خم کرتے ہیں۔