Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

مقبوضہ کشمیر: ریاستی دہشتگردی، تین کشمیری شہید،کئی رہنما تاحال زیر حراست

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2019 04:21pm

مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد وادی میں جاری لاک ڈاون کو ایک سو چودہ روز ہوگئے ہیں اور اب بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں پلوامہ میں تین کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔ سوپور میں بھارتی فوج کی جانب سے فوجی آپریشن میں ڈرونز اور روبوٹس کا استعمال بھی کیا جارہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے پلوامہ کے علاقے دربغام میں سرچ آپریشن کے دوان ایک نوجوان کو گزشتہ رات شہید کردیا جبکہ دو کشمیری آج صبح شہید کیے گئے۔ آپریشن کے دوران بھارتی فوج نے ایک گھر بھی مسمار کردیا۔

نوجوانوں کی شہادت کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی کشمیریوں میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور وہ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کیخلاف احتجاج کرنے لگے ۔ بھارتی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پالیٹ گنز کا استعمال کیا جس سے متعد زخمی ہوگئے۔

ایک اورآپریشن بھارتی فوج نے سوپور میں کیا جس میں کئی نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ، آپریشن کے دوران سپور میں ڈرونز اور موٹر بوٹس کو بھی استمال کیا گیا۔

دوسری جانب بھارتی لاک ڈاون کے بعد وادی میں خوف کی فضا برقرار ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق اب تک وادی میں حراست میں لئے گئے ایک سو ستتر رہنماوں میں سے ایک کا تعلق بی جے پی سے ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نام نہاد پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھارتی فورسز نے سات سو چھیالیس افراد کو حراست میں لے رکھا ہے جبکہ دو سو پینتیس سے زائد قیدیوں کو اتر پردیش کی جیلوں میں بھیجا جاچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر اینٹی ٹینک میزائل بھی نصب کردیئے ہیں ، یہ میزائل بھارت نے اسرائیل سے خریدے تھے۔