Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

امریکا اوراتحادی ممالک ریڈلائن عبور کرنے سے باز رہیں،  ایرانی جنرل حسین سلامی

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2019 03:42pm

ایران اور امریکا کے درمیان تناو تاحال برقرار ہے اور اب ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اتحادی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ ریڈ لائن  کو عبور کرنے سے گریز کریں ۔ 

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو حد پار کرنے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے انہیں تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاسداران انقلاب کے چیف جنرل حسین سلامی نے ایک جلسہ عام سے خطاب  کیا ۔ خطاب میں انہوں نے  حالیہ تیل کی قیمتوں میں اضافے  پر ایران میں ہونے والے احتجاج میں  امریکا کے ملوث ہونے کا اشارہ بھی دیا ۔

ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ  نے ایران میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورت حال کا ذمہ دار امریکا، سعودی عرب اور اسرائیل کو  بھی ٹھرایا

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ     یہ بیرونی قوتیں  ایران میں حکومت مخالف قوتوں کی حمایت کررہی ہیں  جوکہ ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت  ہے،انہوں نے تنبیہہ بھی کی کہ   اس حوالے سے شواہد ملنے پر سخت ردعمل دیا جائیگا۔

واضح رہے کہ ایران میں گیس اور تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف  عوام سراپا احتجاج ہیں اور اس میں اب تک کئی افراد کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں ۔