Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

ن لیگ کے رکن اسمبلی اور حریم شاہ کے رقص کی ویڈیو وائرل

شائع 26 نومبر 2019 02:37pm

پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی محمد امین کی ٹک ٹاک گرل حریم شاہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی اس ویڈیو میں گلگت بلتستان سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی کو حریم شاہ کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ محمد امین کے دوست ٹک ٹاگ گرل پر پیسے بھی لُٹا رہے ہیں۔

ذیل میں ویڈیو ملاحظہ کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حریم شاہ نے وزارت خارجہ کے بلاک میں آزادانہ گھومنے اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے آفس میں وزارت خارجہ کی کرسی پر بیٹھ کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور شیئر کی تھی جس کے بعد حریم اور حکمراں جماعت تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔