Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بس کو حادثہ، پاک نیوی کے 9 جوان شہید

شائع 26 نومبر 2019 01:59pm

حب: مکران کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے قریب بس کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں پاک نیوی کے 9 جوان شہید اور 29 زخمی ہوگئے۔

لیویز ذرائع کے مطابق کوچ اورماڑہ سے کراچی آرہی تھی جس میں اورماڑہ نیول بیس سے چھٹی پر جانے والے پاک نیوی کے جوان سوار تھے کہ بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہو جانے کے باعث بس گہری کھائی میں جا گری۔

حادثے کے نتیجے میں 9 جوان موقع پر شہید ہوگئے جبکہ 29 جوان شدید زخمی ہوگئے۔

جمیل بلوچ اسسٹنٹ کمشنر بیلہ کے مطابق اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی، پاکستان کوسٹ گارڈز اور لیویز کی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمیوں کو اورماڑہ نیول بیس کے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔