Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سا موبائل فون امپورٹ کرنے پر کتنا ٹیکس لگے گا؟ اب باآسانی خود ہی معلوم کریں

شائع 26 نومبر 2019 07:16am
سائنس

اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے 15جنوری 2019ء کو بیرون ملک سے لائے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کر دیا تھا، جس کے بعد سے پاکستانی شہری اس مخمصے کا شکار ہیں کہ کس فون پر انہیں کتنا ٹیکس دینا پڑے گا۔

لیکن اب ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے اپنے موبائل فون پر ہی معلوم کر سکتے ہیں کہ وہ اپنی پسند کا جو فون پاکستان لا رہے ہیں یا منگوا رہے ہیں اس پر انہیں کتنا ٹیکس دینا ہوگا۔

اس ایپلی کیشن کا نام "Pakistan Customs Mobile Import Tax Calculator" رکھا گیا ہے۔

اس ایپلی کیشن میں آپ کو اپنے مطلوبہ فون کی قیمت داخل کرنی ہوگی جسے کیلکیولیٹ کرنے کے بعد یہ ایپلی کیشن آپ کو اس پر عائد تمام ٹیکسز کے بارے میں بتا دے گی کہ اس پر کون کون سے ٹیکس عائد ہوں گے اور کتنے ہوں گے اور مجموعی طور پر آپ کو کتنی قیمت ادا کرنی پڑے گی۔

ایپلی کیشن میں روپے اور ڈالر کی قیمت جاننے کا آپشن بھی موجود ہے جس کے ذریعے صارفین اسی وقت ڈالر کی قیمت بھی دیکھ سکیں گے اور معلوم کر سکیں گے کہ روپے میں انہیں کتنی رقم ادا کرنی ہو گی۔

یہ ایپلی کیشن گوگل پلے اسٹور پر ڈاﺅن لوڈ کے لیے پیش کی جا چکی ہے۔