مجھے دنیا بوجھ سمجھتی ہے، عزت نہیں ملتی: کرس گیل نے الوداع کہہ دیا
ویسٹ انڈیز کے جارح بلے بازکرس گیل اپنی خراب کارکردگی کے سبب تنقید کا مسلسل سامنا کررہے ہیں اور کا آخرکار ان کا درد سامنے آہی گیا۔
کرس گیل نے اپنے دل میں دبی بات کہہ کرجنوبی افریقہ میں کھیلی جارہی مزانسی ٹی-20 لیگ کو الوداع کہہ دیا ہے۔
کیریبین بیٹسمین کرس گیل مزانسی سپرلیگ میں جوزی اسٹارز کی طرف سے کھیلتے ہیں، سابق چمپئین نے ابھی تک 6 میچز کھیلے ہیں اور ابھی تک اپنا کھاتہ بھی نہیں کھول پائے۔ کرس گیل نے کہا کہ انہیں شکست کا ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے۔
ای ایس پی این سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اپنے درد کو سب کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ ٹی-20 لیگ میں ان کے ساتھ اچھا برتاؤ نہیں کیا جاتا اور وہ اس سے مایوس ہیں۔
کرس گیل نے کہا کہ ان کو سبھی لیگ میں وہ عزت نہیں مل پاتی ہے جس کے وہ حقدارہیں۔ انہوں نے اس لیگ میں 6 اننگز میں صرف 101 رنز بنائے اور اسی کے ساتھ ٹورنامنٹ کو الوداع کہہ دیا۔
اتوار کو انہوں نے ٹورنامنٹ کا آخری میچ کھیلا تھا، جس میں انہوں نے 54 رن کی شاندار اننگ کھیلی، جو اس ٹورنامنٹ میں ان کی آخری اننگ رہی۔
انہوں نے کہا کہ جب ایک یا دو میچ میں ان کے بلے سے رن نہیں نکلتے تواچانک ہی وہ ٹیم کے لیے بوجھ بن جاتے ہیں۔
کرس گیل نے یہ بھی واضح کردیا ہے کہ اس بات کو وہ کسی ایک ٹیم کے لیے نہیں کہہ رہے ہیں، بلکہ گزشتہ کافی وقت سے کئی فرنچائز کے ساتھ کھیلنے کی بنیاد پر کہہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگردو تین میچ میں رن نہیں بن پاتے ہیں توکرس گیل بوجھ ہیں۔ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ایک کھلاڑی ہی پوری ٹیم کے لیے بوجھ بن گیا اور اگر ایک بار ایسا ہوجاتا ہے تو پھر اس کے بعد کئی طرح کی باتیں سنتے ہیں۔ آپ نے کیا کیا ہے، لوگ وہ بھول جاتے ہیں۔
Comments are closed on this story.