Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعظم عمران خان کی جعلی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

شائع 26 نومبر 2019 05:32am

وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے فیس بک پر ایک پوسٹ گردش کررہی ہے جسے تقریباً ہزاروں مرتبہ شیئر کیا جا چکا ہے، اس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب کے دوران سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ بیٹھ کر سر پر سکھوں جیسی پگڑی پہنی ہے۔

تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ خبر اور تصویر جھوٹی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس تصویر کو فیس بک پر 9 نومبر 2019ء کو اپ لوڈ کیا گیا، یہی وہی دن ہے جب وزیراعظم عمران خان نے سکھوں کے مذہبی جگہ گوردوارہ کرتار پور پر بننے والی راہداری کا افتتاح کیا تھا۔ اس دن وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ان کے پرانے دوست اور سابق بھارتی کرکٹر اور کانگریس پارٹی کے سیاسی رہنما نوجوت سنگھ سدھو بھی ہمراہ بیٹھے ہوئے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق 9 نومبر کے بعد سے اب تک اس تصویر کو 45 ہزار سے زائد مرتبہ شیئرز کیا جا چکا ہے، اس جھوٹی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سکھوں جیسی پگڑی سر پر پہنی ہوئی ہے، حالانکہ اس دن وزیراعظم نے سر پر سفید رنگ کا کپڑا پہنا ہوا تھا۔

زیر نظر تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جس میں اردو کے الفاظ تحریر ہیں، واہ نیازی واہ، کشمیریوں کا جھنڈا نہیں اٹھایا، سکھوں کی پگڑی پہن لی۔

اسی طرح کی ملتی جلتی تصویر فیس بک اور ٹویٹر پر بھی شیئر کی گئی تھی۔ جس میں دعویٰ کیا گیا تھا، تاہم دعویٰ جھوٹا ہے، اس دعوے کو جھوٹا ثابت کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے فیس بک پیج کی چند تصاویر بھی شیئرز کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان سفید رنگ کا کپڑا پہنے سدھو کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں۔