Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چچی سے جنسی تعلقات رکھنے پر چچاؤں کے ہاتھوں بھتیجے کا قتل

اپ ڈیٹ 26 نومبر 2019 07:27am

دبئی: ایک فوجداری عدالت میں قتل کے ایک معاملے کی سماعت کے دوران دو پاکستانی بھائیوں نے اپنی بیویوں میں سے ایک کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے پر اپنے بھتیجے کو قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔

استغاثہ کے مطابق 42 سالہ اور 49 سالہ دو پاکستانی بھائیوں نے اس بات کا علم ہونے کے بعد کہ ان کا بھتیجہ اور سب سے بڑے بھائی کی بیوی کے درمیان، جو آبائی وطن میں رہائش پذیر ہیں، جنسی تعلقات ہیں اپنے بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتارنے کا منصوبہ بنا لیا۔

گلف نیوز کے مطابق ان دونوں بھائیوں نے اپنے بھتیجے کو متحدہ عرب امارات میں ملازمت دلانے میں مدد کی، اسے دبئی آنے کا لالچ دیا اور اسے قتل کر دیا۔ اپنے بھتیجے کے یو اے ای آجانے کے چند ماہ بعد گذشتہ سال 3 فروری کو دونوں بھائیوں نے بھتیجے کو رات کے کھانے پر بلایا۔ کھانے کے بعد دونوں نے اسے اس کی رہائش گاہ پر اسے چھوڑنے کی پیش کش کی اور اسے کار میں بٹھا کر دور افتادہ سنسان علاقے میں لے گئے اور وہاں اس کو قتل کر دیا۔

قتل اور پھر لاش کو ٹھکانے لگانے کے لیے کلہاڑی، رسی، پلاسٹک بیگ اور بیلچہ استعمال کیا گیا۔ قتل کے بعد دونوں بھائیوں نے لاش دبا دی اور گھر واپس آگئے۔

بھتیجے کے آجر نے اس کے ملازمت پر نہ آنے کے پیش نظر پولس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرادی۔ مقتول کی لاش رواں سال 21 جون کو ملی۔ لیکن عدالتی ریکارڈ میں یہ درج نہیں ہے کہ لاش کس نے دریافت کی۔

فارنسک جانچ سے انکشاف ہوا کہ یہ قتل ہے اورنوجوان سر پر کلہاڑی کے کئی واروں سے کئی جگہ سے کھوپڑی چٹخ جانے کے باعث اندرون جسم ہی خون رسنے سے دم توڑ گیا۔ پولس نے قتل کی تحقیقات میں اس کے چھوٹے چچا کو شامل کر لیا۔ جس روز لاش ملی اسی روز اس کے چچا کو گرفتار کر لیا گیا۔

دوران تفتیش اس نے اپنے بھتیجے کے قتل میں شریک جرم ہونے کا اعتراف کرلیا۔ اس نے پولس کو بتایا کہ اس نے صرف مقتول کو دبوچا جبکہ دوسرے نے جو فرار ہے قتل کیا۔

پولس لیفٹننٹ نے بتایا کہ گرفتار چچا نے ہمیں بتایا کہ دونوں نے بھتیجے کو گھر چھوڑ آنے کا بہانہ کیا لیکن اسے جبیل علی میں ایک دور دراز کے ریگستانی علاقہ میں لے گئے۔

وہ کار سے اترے اور اس نے مقتول کو قابو میں کیا اور دوسرے بھائی نے اس سے پوچھا کیا اس کے اس کی بیوی سے جنسی تعلقات ہیں۔ جب مقتول نے اس کا اعتراف کیا تو اس کے بڑے چچا نے اس کے سر پر دو بارکلہاڑی سے وار کیا۔ پھر اس کی گردن میں رسی کا پھندہ ڈال کر اس کا گلا گھونٹ دیا۔

بعد ازاں لاش ایک پلاسٹک بیگ میں ڈال کر اسے دفن کر دیا۔ اب عدالت اس کیس کا فیصلہ 11 دسمبر کو کرے گی۔