Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم عمران خان کیخلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت

شائع 25 نومبر 2019 05:28pm

وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ مقدمہ کی سماعت کریں گے ۔

 سابق آئی جی پولیس سلیم اللہ خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرائی گئی ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 18 نومبرکی تقریرمیں توہین عدالت کی اورعدلیہ کومتنازع بنانے کی کوشش کی ۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ عمران خان نے اعلیٰ عدلیہ کی تضحیک کی اورمذاق اڑایا لہٰذا عمران خان کی تقریرکی ریکارڈنگ اورٹرانسکرپٹ جمع کرایا جا رہا ہے ۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ توہین عدالت کا الزام ان کی تقریرکے متن سے واضح ہے لہٰذا عدالت سے استدعا ہے کہ عمران خان کو توہین عدالت کے قانون کے تحت سزا سنائی جائے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ درخواست پر کل سماعت کریں گے ۔