نواز شریف کے علاج سے متعلق گفتگو باعث شرم ہے، ڈاکٹر سلیم شہزاد
ایم سروسز ہسپتال ڈاکٹر سلیم شہزاد نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کےعلاج کے متعلق ڈاکٹر تفسیر کے بیان کو من گھٹرت اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر تفسیر کو صرف نوازشریف کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے لیے مامور کیا تھا، ڈاکٹر تفسیر پہلے سال کا پی جی ٹرینی ہے، ان کا نوازشریف کے علاج سے براہ راست کوئی تعلق نہیں،میاں نوازشریف کو سینئر رجسٹرار سے کم کسی ڈاکٹر نے چیک نہیں کیا۔
ڈاکٹر سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے علاج سے متعلق جھوٹی گفتگو باعث شرم ہے،۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.