Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ سندھ نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی

شائع 25 نومبر 2019 04:52pm

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے یوسف ٹھیلے والا کے ویڈیو بیان پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کی انکوائری رپورٹ مسترد کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ سینئرز ماتحت افسران پر ذمہ داری ڈال کر بچ نہیں سکتے۔

ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی سربراہی میں یوسف ٹھیلے والا کی ویڈیو بیان سے متعلق رپورٹ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے وزیر اعلیٰ سندھ کو پیش کی۔

رپورٹ میں ویڈیو کے اجراء میں سازش کی بجائے صرف ماتحت افسران کی غفلت بیان کیا گیا ہے تاہم ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کو تمام ذمہ داریوں سے مبرا قرار دے کر کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

رپورٹ میں غفلت کے مرتکب ہونے والے ماتحت افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ نے رپورٹ کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے اصل ذمہ داروں کو بچانے کی کوشش قرار دیا ہے۔ آئی جی سندھ، کراچی پولیس چیف اور ڈی آئی جی نے وزیر اعلیٰ سے معزرت بھی کی مگر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سینئر ماتحت افسران پر ذمہ داری ڈال کر بچ نہیں سکتے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے انکوائری رپورٹ پر برہمی کے بعد ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر کی خدمات فوری طور پر وفاق کے سپرد کرنے کی سفارش کردی گئی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے یوسف ٹھیلے والا کے بیان پر ڈی آئی جی عامر فاروقی کی انکوائری رپورٹ مسترد ہوئی تو پولیس حکام کو لینے کے دینے انکوائری رپورٹ میں کلیئر قرار دیئے جانے والے ایس ایس پی غلام اظفر مہیسر یکا یک سازش کے مرکزی کردار قرار پاگئے۔

اظفر مہیسر کی خدمات فوری وفاق کے سپرد کئے جانے کیلئے چیف سکریٹری کو سفارشی خط ارسال کردیا گیا۔ خط میں اس فوری اقدام کی سزا گریڈ 19 کے افسر اظفر مہیسر کی جانب سے سنگین غفلت قرار دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی تنویر عالم اوٹھو کو ایس ایس پی ایسٹ کا عارضی چارج لینے کی بھی ہدایت کردی گئی ہے۔