Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

شادی سے تین روز قبل قتل ہونیوالی لڑکی حرا کے قاتل کا بیان

اپ ڈیٹ 25 نومبر 2019 05:09pm

لاہور میں شادی سے تین روز قبل قتل ہونیوالی لڑکی حرا کے قاتل کا ویڈیو بیان آج نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

 ملزم احسن نے اپنے اقبال بیان میں کہا ہے کہ مقتولہ کو شادی سے تین روز قبل بلایا تھا، تکرار ہونے پر طیش میں آکر گولی چلادی۔

ملزم کا کہنا تھا کہ حراکو پہلی گولی لگنے کے بعد قتل اس لیے کیا کہ وہ بچ گئی تو مجھے مروا دے گی۔ دوسری جانب پولیس حکام  کا موقف ہے کہ ملزم نے مقتولہ کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف بھی کیا ہے،اور پچھلے تین  ماہ کے دوران ملزم اور مقتولہ کے فون کی موجودگی  پانچ بار ایک ہی جگہ پائی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے فون کی سی ڈی آر کے مطابق ملزم کے ساتھ ساڑھے 12 ہزار میسجز ہوئے۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  قتل ہونے سے چار روز پہلے  مسجد میں پیسے ڈالنے کے بہانے بھی حرا ملزم سے ملنے گئی تھی، ملزم نے مقتولہ کی قابل اعتراض ویڈیو بھی بنائی تھی جو بعد میں ڈیلیٹ کردی تھی۔

 پولیس نے مزید کہا ہے کہ ملزم احسن کا فون فرانزک کے لیے بھجوادیا گیا ہے، مقتولہ حرا اور ملزم کے درمیان جھگڑے کے باعث مقتولہ کا گریبان بھی پھٹ گیا تھا۔