Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسپورٹس اینکر زینب عباس شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، تصاویر وائرل

شائع 25 نومبر 2019 03:34pm

لاہور: پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر زینب عباس خاموشی سے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں، اُن کی شادی پاکستان کے سابق وزیر خزانہ اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک شاہد حفیظ کاردار کے بیٹے حمزہ کاردار سے ہوئی۔

زینب عباس معروف اسپورٹس اینکر ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس کی بیٹی بھی ہیں جبکہ حمزہ کاردار پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے پوتے ہیں۔ دونوں کی شادی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر آتے ہی تہلکہ مچادیا۔

دونوں کی شادی لاہور میں ہوئی جہاں دونوں خاندانوں کے قریبی افراد نے شرکت کی، اس کے علاوہ نکاح سے قبل ڈھولکی کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

مداحوں کی جانب سے ان تصاویر پر زینب عباس کی خوب تعریفیں کی جارہی ہیں، انہوں نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے بھی میک اپ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ورلڈکپ 2019 میں آئی سی سی کی جانب سے پریزینٹر کی ذمہ داریاں نبھانے والی زینب عباس اور پاکستانی کرکٹر محمد عامر کی اہلیہ نرجس عامر کی تصاویر بھی وائرل ہوئی۔

واضح رہے کہ معروف زینب عباس نے اپنی پیشہ وارانہ زندگی کا آغاز اسپورٹس نیوز اینکر کی حیثیت سے کیا تھا۔

Image result for hamza kardarImage result for hamza kardarImage result for hamza kardar