Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

منی گرام انٹرنیشنل کا پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کا اعلان

شائع 25 نومبر 2019 01:55pm
کاروبار

منی گرام انٹرنیشنل نے پاکستان میں مزید40کروڑ ڈالر کے کاروبار کا اعلان کردیا ۔ منی گرام کے سی ای او ولیم الیگزینڈر کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے پاکستان نے پیش رفت کی ہے منی گرام پاکستان میں ساٹھ کروڑ ڈالر حجم کا کاروبار کر رہا ہے پاکستان ایک بڑی معیشت ہے اگلے سال تک کاروبار کا حجم ایک ارب ڈالر تک لے کر جائیں گے۔

 منی گرام کے سی ای او اور چئیرمین ولیم الیگزینڈرنے اسلام آباد میں سرکاری عہدیداران اور صحافیوں سے ملاقات کی۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے ولیم الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ منی گرام پاکستان میں ساٹھ کروڑ ڈالر حجم کا کاروبار کر رہا ہے پاکستان ایک بڑی مارکیٹ ہے اگلے سال تک یہ حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھا دیا جائے گا۔

ولیم الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے موثر پیشرفت کی ہے۔ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان میں 25 کروڑ ڈالر خرچ کر رہے ہیں رقوم بھیجنے اورموصول کرنے والے کی شناخت  یقینی بنائی جائے گی۔

پاکستان کے اپنے پہلے دورے سے متعلق ولیم الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ میرے لیے پاکستان آنا قابل فخر ہے پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے ۔