Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

ممنوعہ فنڈنگ کیس پر تبادلہ خیال

شائع 25 نومبر 2019 01:33pm

وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے خود منی لانڈرنگ کی۔ دونوں جماعتوں نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔ جمہوریت اور معیشت پٹڑی کے دونوں پہیئے مستحکم ہو رہے ہیں۔

 وزیراعظم عمران خان سے سابق وزیر قانون بابر اعوان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ممنوعہ فنڈنگ  کیس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔

بابر اعوان نے وزیراعظم کو کیس سے متعلق قانونی اور آئینی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف الیکشن کمیشن میں سارا مالی حساب کتاب جمع کروا چکی۔ پارٹی کے کھاتوں کا مسلسل آڈٹ بھی کروایا جاتا رہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں نے خود منی لانڈرنگ کی۔ دونوں جماعتوں نے منی لانڈرنگ کے لئے ممنوعہ فنڈنگ کا استعمال کیا۔ جمہوریت اور معیشت پٹڑی کے دونوں پہیئے مستحکم ہو رہے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ جو وزیراعظم اپنے خرچہ پر گھر میں رہتا ہے اسے بیرونی فنڈنگ کی ضرورت نہیں, بیرونی فنڈنگ کی ضرورت فالودے والے جعلی اکاونٹس رکھنے والوں کی تھی۔