نیشنل پارٹی کے رہنما ادریس خٹک لاپتہ ہوگئے
نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ادریس خٹک لاپتہ ہوگئے۔ سربراہ نیشنل پارٹی حاصل بزنجو نے مطالبہ کیا ہے کہ ہائیکورٹ و سپریم کورٹ نوٹس لے۔ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کو کیا یقین دہانی کرائی گئی میرے علم میں نہیں۔ سازشوں کے ذریعے کسی کو گرانے یا اقتدار میں لانے کا پہلے بھی مخالف تھا آج بھی مخالف ہوں انتخابی اصلاحات کے بغیر نئے الیکشن کرائے گئے تو نتیجہ پہلے سے بھی بدتر ہوگا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو نے کہا کہ ہمارے صوبائی سیکرٹری جنرل ادریس خٹک کو صوابی سے لاپتہ کردیا گیا ہے اس سے اداروں کی بدنامی ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں میر حاصل بزنجو نے کہا کہ سازشوں کے ذریعے پی ٹی آئی کو اقتدار میں لایا گیا تو اب اسے سازشوں کے ذریعے ہٹانے اور کسی اور کو اقتدار میں لانے کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ سلیکٹ کرکے کسی کو بھی لایا جائے وہ ڈیلیور نہیں کرسکتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں حاصل بزنجو نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے کیا ڈیل ہوئی یا انہیں کیا یقین دہانی کرائی گئی میرے علم میں نہیں ہے۔
تین ماہ میں نئے انتخابات کے سوال پر میر حاصل بزنجو نے کہا کہ انتخابی اصلاحات کے بغیر الیکشن کرائے گئے تو نتیجہ پہلے سے بھی بدتر ہوسکتا ہے کیونکہ اپوزیشن جماعتیں ابھی بھی یکسو نہیں ہیں۔
Comments are closed on this story.