Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے، 2 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل بنادیا گیا

شائع 25 نومبر 2019 12:53pm

راولپنڈی: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کردیئے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دو میجر جنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر جبکہ سات لیفٹیننٹ جنرل کی ترقیاں اورتبادلے کیئے گئے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا چیف آف جنرل اسٹاف، میجر جنرل علی عامر اعوان کی لیفٹیننٹ جنرل، میجر جنرل محمد سعید کو بھی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔

لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایجوٹینٹ جنرل تعینات کردیا گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق  7 لیفٹیننٹ جنرل کی ترقیاں، تقرریاں اور تبادلے کئے گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر محمود مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج ڈی جی ایس پی ڈی تعینات کیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود کور کمانڈر منگلا، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر ایجوٹینٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے صدر جبکہ لیفٹیننٹ جنرل علی عامر اعوان آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کیا گیا ہے۔