Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہمایوں نے مجھے تھپڑ مار کر صحیح نہیں کیا، عدنان صدیقی کا شکوہ

شائع 25 نومبر 2019 06:59am

ڈرامہ ایریل "میرے پاس تم ہو" کے کردار دانش (ہمایوں سعید) کا شہوار (عدنان صدیقی) کو تھپڑ مارنے کا سین سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلا ہے۔

لوگ اس طرح خوشیاں منا رہے ہیں جیسے دانش نے شہوار کو نہیں بلکہ عمران خان نے مودی کو جھانپڑ جڑ دیا ہو۔

تاہم  اس مارے گئے تھپڑ پر عدنان صدیقی خاموش نہیں رہ سکے ہیں اور منفرد انداز میں اُن کا رد عمل بھی سامنے آگیا ہے۔

عدنان صدیقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ہمایوں سے چہرے پر مسکراہٹ سجائے شکوہ  کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں اس شخص نے میرے ساتھ صحیح نہیں کیا ہے۔

جس پر ہمایوں سعید بدلے میں خود کو تھپڑ مارنے کا کہتے ہیں اور ایک بار پھر عدنان صدیقی کو تھپڑ مار کر چلے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈرامہ سیریل "میرے پاس تم ہو" نے اب تک ریٹنگ میں کئی ریکارڈ اپنے نام کرلیے ہیں جب کہ ڈرامے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 16 ویں قسط کا ٹیزر ٹرینڈنگ میں ٹاپ ٹرینڈ رہا، جسے محض 21 گھنٹوں میں 27 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا۔