Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

دورانِ پرواز شرمناک حرکتیں کرنے والے جوڑوں کو فضائی عملہ کیسے پکڑتا ہے؟

شائع 25 نومبر 2019 06:24am

کنبرا: فضائی سفر کے دوران غیراخلاقی حرکات کرنے والے جوڑوں کے لیے "مائل ہائی کلب" کی شرمناک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔

اب ایک فضائی میزبان (Air Hostess) نے  بتایا ہے ک ہاز کا عملہ ایسے جوڑوں کو کیسے پکڑتا ہے۔

ڈیلی میل کے مطابق سڈنی کی رہائشی اس ائیرہوسٹس نے بتایا ہے کہ ہم لوگ ہوائی جہاز کے ٹوائلٹس پر نظر رکھتے ہیں کیونکہ یہی وہ جگہ ہے جہاں "مائل ہائی کلب" میں شامل ہونے کے خواہش مند جوڑے اکٹھے ہوتے ہیں اور شرمناک کام کرتے ہیں۔

ائیرہوسٹس کا کہنا تھا کہ اگر ٹوائلٹ کا دروازہ کافی دیر تک اندر سے لاک ہو تو ہم لوگ دروازے کے ساتھ کان لگا کر اندر کی آوازیں سننے کی کوشش کرتے ہیں اور ہمیں پتا چل جاتا ہے کہ اندر کوئی مائل ہائی کلب جوڑا موجود ہے یا کوئی مسافر رفع حاجت کے لیے اندر گیا ہے۔

ائیرہوسٹس نے بتایا کہ اگرچہ ہم اکثر ایسے جوڑوں کو پکڑنے کے بعد نظر انداز کردیتے ہیں لیکن ایک بار ہم نے ایک جوڑے کو پکڑا اور ہمارے مینیجر نے انہیں "گارڈ آف آنر" دینے کا فیصلہ کرلیا۔

انہوں نے ہم سب کو ٹوائلٹ کے باہر ایک قطار میں کھڑے کر دیا۔ یہ قطار ٹوائلٹ سے مسافروں کی سیٹوں کے درمیانی راستے سے ہوتی ہوئی اس جوڑے کی سیٹوں تک جاتی تھی۔ جونہی وہ جوڑا باہر نکلا تو ہم نے ان کا استقبال کیا۔

قطار کے آخر میں ہمارا مینیجر شیمپین کی ایک بوتل ہاتھ میں لیے ان کی سیٹوں کے پاس کھڑا تھا جو اس نے اس جوڑے کو پیش کی۔ جب اس جوڑے نے ہمیں اس طرح ٹوائلٹ کے باہر دورویہ قطار بنائے دیکھا تو لڑکی بہت شرمندہ ہوگئی جبکہ اس کے ساتھ موجود لڑکا پریشان ہو گیا کہ اب شاید ان کے خلاف قانون کارروائی کی جائے گی، لیکن تمام عملہ ان کو "گارڈ آف آنر" دینے کے بعد چپ چاپ اپنے معمول کے کام میں لگ گیا۔