Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹوئٹر پر محمد بن سلمان کی جیکٹ کا ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

شائع 25 نومبر 2019 04:41am

ریاض: الدرعیہ سیزن کے تحت فارمولا ای ریس کی افتتاحی تقریب میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جیکٹ، چشمہ اور جوتے ٹوئٹر صارفین کی دلچسپی کا باعث بن گئے۔

سعودی نوجوانوں نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران آن لائن شاپس سے ولی عہد کی جیکٹ پر ٹوٹ پڑے یہاں تک کہ اب مارکیٹ میں یہ دستیاب نہیں رہی۔

شہزادہ محمد بن سلمان نے تقریب میں غیر روایتی طریقہ سے شرکت کرکے نوجوانوں کے دل موہ لیے۔ عام طور پر وہ سرکاری لباس میں ملبوس نظر آتے ہیں مگر فارمولا ریس کی افتتاحی تقریب میں وہ جیکٹ پہن کر آئے تھے۔

ٹوئٹر صارفین نے "ولی عہد کی جیکٹ" ہیش ٹیگ جاری کیا جو دیکھتے دیکھتے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ صارفین اس تلاش میں رہے کہ یہ جیکٹ کہاں سے ملے گی۔

آخر کار بعض صارفین نے کچھ آن لائن شاپس کے لنک جاری کیے جہاں وہی جیکٹ دستیاب تھی۔ پھر کیا تھا، لوگ جیکٹ خریدنے پر ٹوٹ پڑے۔ چند گھنٹے بعد تمام شاپس میں اسٹاک ختم ہوگیا۔

بعض ٹوئٹر صارفین ایسے بھی تھے جن کو آن لائن شاپس سے جیکٹ نہیں ملی تو انہوں نے امریکا میں مقیم اپنے عزیزوں سے جیکٹ خرید نے کا مطالبہ کیا۔

جن خوش قسمت صارفین نے جیکٹ خریدی انہوں نے ٹوئٹر پر تصاویر بھی جاری کی ہیں۔