Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

بائیس دسمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان

شائع 24 نومبر 2019 01:58pm

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بائیس دسمبر کو اسلام آباد جانے کا اعلان کردیا اورکہا حکومت نوجوانوں کو سودی قرضوں میں جکڑنا چاہتی ہے،حکومت کارخانوں کےبجائےلنگرخانےتعمیر کررہی ہے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاکھوں کا قافلہ لےکر22دسمبرکواسلام آباد جائیں گے،  عوام 22دسمبر کو اسلام آباد جانےکی تیاری کریں۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ   آج ملک کےنوجوان بےروزگار ہیں،  حکومت نوجوانوں کو سودی قرضوں میں جکڑناچاہتی ہے،  بہہتر سال سےاشرافیہ نےملک کویرغمال بنایاہواہے۔

سربراہ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ  حکومت کارخانوں کےبجائےلنگرخانےتعمیر کررہی ہے۔