سی پیک پر امریکی خدشات سے اتفاق نہیں
معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سی پیک سےمتعلق امریکی خدشات سےاتفاق نہیں کرتے۔
معاون خصوصی برائےاطلاعات فردوس عاشق اعوان نےامریکی خدشات کو مسترد کرتے ہوئےٹویٹ کیا کہ منصوبہ ہماری اقتصادی ترقی کا ضامن ہے۔جس سے پاکستان اورچین ہی نہیں بلکہ پورے خطے میں اقتصادی ترقی اورخوشحالی آئے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کے تحت اقتصادی زونز کے قیام سے خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں مزید کہا کہ سی پیک سےمتعلق امریکی خدشات سےاتفاق نہیں کرتے، اقتصادی زونزکے قیام سےروزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.