Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ایس پی کی وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید

شائع 24 نومبر 2019 01:54pm

پی ایس پی کے سربراہ مصطفی کمال نے  بھی حکومت پر شدید تنقید کی ہے ۔ اور کہا ہے کہ عمران خان نےخود کو صرف پی ٹی آئی کاوزیراعظم بنالیاہے۔ 

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال نے وزیراعظم پرشدید تنقید کی ہے اور کہا ہے کہ عمران خان کوملک کا وزیراعظم بن کرکام کرناچاہئے۔ وفاقی حکومت سے عوام مایوس ہوگئے ہیں ۔پی ایس پی ہی ملک کومسائل سےنکال سکتی ہے۔آج کراچی سب سے بدترین شہر بن چکا ہے۔

مصطفی کمال نے مزید کہا کہ  عمران خان صرف پی ٹی آئی کے وزیراعظم بن گئے، عمران خان کوملک کا وزیراعظم بن کرکام کرناچاہئے۔

پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ  ڈینگی پھیل چکا،ریبیز کی ویکسین دستیاب نہیں، کراچی میں گیس نہیں،بجلی نہیں،نوکریاں بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی شمولیت پی ایس پی کےنظریےکی جیت ہے۔