Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرانی دشمنی پر دو بھائی قتل، ایک معصوم بچی فائرنگ کی زد میں آگئی

شائع 24 نومبر 2019 07:45am
فائل فوٹو

پرانی دشمنی کی بنا پر دو بھائیوں کو قتل کردیا گیا، فائرنگ کی زد میں آکر ایک معصوم بچی شدید زخمی ہوگئی۔

تحصیل اوستہ محمد کے نواحی علاقے صدرتھانہ کی حدود گاٶں قاضی عبدالصمد میں پرانی دشمنی کی بنا پر نامعلوم مسلحہ افراد نے خودکار ہتھیاروں سے فاٸرنگ کرکے دوسگے بھاٸیوں چاکرجویا اور بجار جویا کو قتل کردیا، فاٸرنگ کی زد میں أکرمعصوم بچی صاٸمہ شدید زخمی ہوگٸی۔ جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگٸے۔

 واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف وہراس پھیل گیا، اطلاع ملتے ہی صدرتھانہ کی پولیس جاٸے وقوعہ پہ پہنچ گٸی اور نعشوں کو سول اسپتال اوستہ محمد لایا گیا۔

ورثہ نے لاشوں کو ڈیرہ مراد جمالی لاکر پٹ فیڈر کینال پل رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دیا، ٹائر جلاکر سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بند کردیا۔ مظاہرین قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی جعفر آباد سید آصف علی شاہ نے بتایا کہ اوستہ محمد میں ہونے والے دو سگے بھائیوں کا قتل ذاتی رنجشوں کے سبب ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر اندرون بلوچستان اور سندھ چھاپوں کے لئے روانہ کر دی ہیں، ملزمان جلد گرفتار ہونگے۔

ایس ایس پی سید آصف علی شاہ کا کہنا ہے کہ پولیس مقتولین کے ورثا کی بھرپور مدد کر رہی ہے۔ ورثاء کو چاہیئے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیئے پولیس کے ساتھ تعاون کرے۔