ڈینگی وائرس کو روکنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا
ڈینگی وائرس کو روکنے کا طریقہ کار دریافت کرلیا گیا ہے۔ ڈینگی روکنے کیلئے مچھروں پر حملہ کرنے والے بیکٹریا مددگار ثابت ہوئے۔
ملائیشیا، انڈونیشا، برازیل، آسٹریلیا سمیت دنیا بھر میں اس حوالے سے تجربات کئے گئے۔ مچھروں پر حملہ کرنے والے بیکٹیریا کی مدد حاصل کرنے سے ڈینگی بخار کے کیسز میں ستر فیصد کمی آئی۔
ولباکیا بیکٹیریا ڈینگی کے مچھروں کو مارنے کے بجائے ان کے لیے وائرس پھیلانا مشکل بنا دیتے ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق سو سے زائد ملکوں میں ڈینگی وائرس ہر وقت موجود ہوتا ہے، ستر فیصد کیسز ایشیا میں ہوتے ہیں۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.