Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

کالج کے پروفیسر پر بدترین تشدد ، اصل کہانی منظرعام پر

شائع 24 نومبر 2019 07:33am

ملتان: معاشرے سے اساتذہ کا احترام ختم ہونے لگا، اوباش نوجوانوں نے کالج کے پروفیسر پر بدترین تشدد کر ڈلا۔

ملتان میں کچھ روز قبل نجی کالج کے فنکشن کے دوران کچھ لڑکے کالج کی لڑکیوں کو چھیڑ رہے تھے، پروفیسر اعجاز نے لڑکوں کو روکا اور فنکشن سے باہر نکلوا دیا۔

لڑکوں نے بہانے سے استاد کو بلایا اور بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، مار پیٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ استاد کی مدعیت میں درج کرلیا، چند نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا تاہم بظاہر مفاہمت کے بعد پولیس نے ازخود مقدمہ ختم کردیا۔