Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

شام میں کیمیائی حملہ: امریکا کا بھانڈا پھوٹ گیا، اقوام متحدہ کے اہلکار کی ای میل لیک

شائع 24 نومبر 2019 07:23am

شام میں کیمیائی حملے پر امریکا کا بھانڈا پھوٹ گیا، واچ ڈاگ کی جعلی رپورٹ پر مبنی اقوام متحدہ کے اہلکار کی ای میل لیک ہوگئی۔

صدر بشارالاسد پر دوما میں کیمیائی حملے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

عراق کے بعد شام میں بھی امریکا کا جھوٹ سامنے آگیا۔ گزشتہ سال صدر بشارالاسد پر دوما میں زہریلی گیس حملے کا جھوٹا الزام لگایا گیا۔

واچ ڈاگ کی جعلی رپورٹ تیار کی گئی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار کی ای میل لیک ہوگئی۔ جس کے مطابق رپورٹ میں حقائق کو چھپایا گیا ہے۔

دوما حملے کے ردعمل میں بنا کسی ثبوت کے امریکا، برطانیہ اور فرانس نے شام میں مشترکہ فضائی کارروائی کی اور سو سے زائد میزائل داغے تھے۔