فارن فنڈنگ کیس: وزیراعظم آج کور کمیٹی کے اراکین کو اعتماد میں لیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج ہو رہا ہے۔ اراکین کو الیکشن کمیشن میں زیر سماعت پارٹی فنڈنگ کیس پر اعتماد میں لیا جائے گا، ملکی معاشی اور سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
آج سہ پہر تین بجے ہونے والے تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی منشور پر عمل درآمد سے متعلق حکمت عملی طے ہو گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کے دوران گزشتہ کور کمیٹی اجلاس میں بنائی گئی کمیٹیاں ابتدائی رپورٹ پیش کریں گی۔
اجلاس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیرون ملک روانگی، گورننس سمیت قومی نوعیت کے معاملات پر بات ہوگی۔ چیرمین پی اے سی الیکشن کمیشن کے ممبران کی تقرری جیسے معاملات پر مشاورت متوقع ہے۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.