Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت: سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب سامنے آگیا

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2019 06:53pm

کینٹ اسٹیشن کے قریب پولیس فائرنگ سے نوجوان کے قتل کے واقعہ سی سی ٹی وی فوٹیج نے تمام معاملات سے پردہ اٹھادیا۔

یہ واقعہ 3 بج کر 43 منٹ پر پیش آیا، فوٹیج میں واضح طور پولیس موبائل اور نبیل کو گاڑی رُکتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے کھڑی گاڑی پر قریب سے فائر کیا، فائرنگ کے بعد پولیس اہلکاروں کو فرار ہوتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

 واقعے میں زخمی شخص رضا امام کو فوراً بعد گاڑی سے نکلتے دیکھا جاسکتا ہے، رضا امام کو اس کے دوست نے اسپتال پہنچایا۔

واقعے کے 2 منٹ بعد 3 بج کر 45 منٹ پر پولیس موبائل دوبارہ موقعے پر پہنچتی، فوٹیج میں واقعہ کے بعد مشکوک ڈبل کیبن کو بھی جائے وقوعہ پر دیکھا جاسکتا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق 4 بجکر ایک منٹ پر ایمبولنس کوریسکیو کے لئے اطلاع دی گئی، 4 بجکر 19 منٹ پر ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچی۔

واقعے کے 1 گھنٹے 23 منٹ بعد ایمبولنس نبیل کو لے کر روانہ ہوئی، واقعے کے وقت کسی اہلکار نے نبیل کو چیک نہیں کیا۔