Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا میں ایک شخص کا حاملہ مسلم خاتون پر حملہ، ویڈیو دیکھئے

شائع 23 نومبر 2019 05:44pm

آسٹریلیا میں مسلمانوں سے تعصب میں اضافہ ہوگیا، مقامی ہوٹل میں ایک شخص نے حاملہ مسلم خاتون پر حملہ کردیا۔

حملہ آور نے حاملہ خاتون پر مکے اور لاتیں برسائیں، حجاب اور مسلمانوں سے متعلق نازیبا الفاظ بھی استعمال کیے۔

پولیس نے 43 سالہ ملزم کو فوری طور پر حراست میں لیتے ہوئے حملے کو اسلاموفوبیا قرار دے دیا۔