Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں چھ سو پاؤنڈز وزنی شخص کی کامیاب سرجری

شائع 23 نومبر 2019 05:33pm

لاہور میں چھ سو پاؤند وزنی شخص کی کامیاب سرجری کردی گئی۔ آپریشن کے بعد انتالیس سالہ شخص کو ڈاکٹرز نے چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا۔ موٹاپے کے شکار شخص کو سندھ سے لاہور لایا گیا تھا۔

لاہور میں ڈاکٹرز نے موٹاپے کے شکار چلنے پھرنے سے قاصر شخص کو چلنے پھرنے کے قابل بنا دیا۔

نوابشاہ کے 39 سالہ رہائشی محمد طارق کو ان کے بڑھتے وزن کے باعث سندھ سے ایمبولینس کے ذریعے لاہور لایا گیا تھا۔

نجی ہسپتال میں محمد طارق کی کامیاب سرجری ہوئی۔ جس کے بعد اس نے چہل قدمی بھی شروع کر دی ہے۔

محمد طارق کا کہنا ہے کہ آپریشن سے پہلے وہ جو کچھ سامنے آتا کھا جاتا تھا اور ان کا چلنا پھرنا بھی محال تھا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جس وقت محمد طارق کو ہسپتال لایا گیا تھا، ان کی حالت تشویشناک تھی۔ مگر اب وہ خطرے سے باہر ہیں۔ امید ہے کہ کچھ ہی عرصہ میں ان کا وزن 80، 85 کلو تک آ جائے گا۔