Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو، 24 گھنٹے میں مزید 4 ہلاکتیں

شائع 23 نومبر 2019 05:28pm

کراچی میں ڈینگی وائرس بے قابو ہوگیا، مزید 2 خواتین انتقال کرگئیں۔ ایک ہی دن ڈینگی سے اموات 4 ہوگئیں، رواں برس قاتل مچھر کے وار سے اب تک ہلاکتیں 40 ہوچکیں ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں سرجانی ٹاؤن کی رہائشی 24 سالہ حرا، گلشن اقبال کی رہائشی 72 سالہ رفیعہ، کورنگی کا رہائشی 40 سالہ شہزاد اور شاہ فیصل کا رہائشی 60 سالہ عبدالرافع نجی اسپتال میں دم توڑ گیا۔

رواں سال ڈینگی وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 40 ہو گئی ہے۔ کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 137 افراد متاثر ہوئے۔

رواں ماہ اب تک سندھ بھر سے ڈینگی کے 4 ہزار 763 کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے 4 ہزار 354 کا تعلق کراچی سے ہے۔

کراچی میں رواں سال اب تک ڈینگی کے 13 ہزار 330 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔