Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں شادی سے تین روز قبل قتل ہونیوالی حرا کا قاتل پکڑا گیا

شائع 23 نومبر 2019 05:14pm

لاہور میں شادی سے تین روز قبل قتل ہونیوالی حرا کا قاتل پکڑا گیا، پولیس نے کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریعے مقتولہ کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔

حراقتل کیس میں اہم پیش رفت، ملزمہ کا قاتل کوئی اور نہیں اپنا ہی بہنوئی نکلا۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں قتل ہونیوالی حرا کیس کا معمہ حل ہوگیا۔ کال ڈیٹا کے ذریعے مقتولہ کے بہنوئی عدنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کال ڈیٹا ریکارڈ کے مطابق قتل سے قبل مقتولہ کے موبائل فون سے 3 نمبرز پر رابطے ہوئے، ایک نمبر پر مقتولہ کی جانب سے لمبی کال بھی کی گئی جبکہ دوسرا نمبر جائے وقوعہ کی لوکیشن سے بھی ٹریس ہوا۔

ملزم عدنان فائرنگ کے بعد گوجرانوالہ فرار ہوگیا تھا۔ابتدائی تحقیقات کے بعد ملزم نے ذاتی رنجش کی بناٗ پر حرا کو قتل کیا۔

واضح رہے کہ تین روز قبل قتل ہونیوالی حرا کی آج شادی ہونا تھی۔