Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

قرآن پاک کی بے حرمتی: ناروے کے سفیر کی دفتر خارجہ طلبی، سخت احتجاج

شائع 23 نومبر 2019 05:06pm

اسلام آباد: ناروے میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کے خلاف پاکستان کی جانب سے بھرپور احتجاج کیا گیا۔

ناروے کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے حکومت اور عوام کی شدید تشویش سے آگاہ کیا گیا۔

دفترخارجہ طلبی کے دوران ناروے کے سفیر کو کہا گیا کہ واقعے سے دنیا بھر کے سوا ارب سے زائد مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔ اظہار رائے کی آزادی کے نام پر ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں۔ ناروے حکومت واقعہ کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لائے۔