Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نے 23 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی

شائع 23 نومبر 2019 04:38pm
وزیر اعظم عمران خان- فائل فوٹو

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے 23 افسروں کی گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی۔ آئی جی سندھ کلیم امام، سیکرٹری ہیلتھ اللہ بخش اعوان، اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحید الدین اور چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

وزیراعظم کی زیر صدارت ہائی پاور بورڈ کا اجلاس ہوا۔ جس میں وزیراعظم نے 23 افسروں کی گریڈ 21 سے گریڈ 22 میں ترقی کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے انفارمیشن گروپ کی زاہدہ پروین کو گریڈ 22 میں ترقی دیدی۔

آڈٹ اینڈ اکاونٹس ترقی پانے والوں مین شاہد گل، محمد اکرم، فرخ احمد حامدی شامل ہیں۔ 11 ایڈمنسٹریٹو سروس میں 5 پولیس افسران کو گریڈ 22 میں ترقی کی سفارش  کی گئی ہے۔

ایڈمنسٹریٹو سروس کے ڈاکٹر اللہ بخش ملک، فضیل اصفر، افضل لطیف، پرویز عباس، علی رضا ، جاوید اکبر،بابر حیات، میاں وحید الدین، علی شہزادہ، داود احمد، انعام اللہ دریجو شامل ہیں۔

پولیس سروس کے محمد طاہر، شعیب دستگیر، فیصل شاہکار، کلیم امام اور مشتاق احمد مہر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ترقی پانے والوں میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام ،اسپیشل سیکرٹری داخلہ میاں وحیدالدین ، سیکرٹری ہیلتھ اللہ بخش ملک اور چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اصغر بھی ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔

ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ ڈویژن افضل لطیف، ایڈیشنل سیکرٹری وزیراعظم آفس محمد شہزادہ، ایم ڈی پولیس فاونڈیشن شعیب دستگیر، کمانڈنٹ نیشل پولیس اکیڈمی محمد طاہر ترقی پانے والوں میں شامل ہیں۔