Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

غربت سے تنگ شہری نے عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی

شائع 23 نومبر 2019 04:47pm

کراچی: بیروزگاری نے مُجرم بنا دیا۔ کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ غربت سے تنگ شخص نے انتہائی قدم اٹھا لیا۔ پہلے بیوی اور بچوں کو بھاری چیز سے قتل کرنے کی کوشش کی، بعد میں عمارت سے چھلانگ لگا کر خود کشی کرلی تھی۔

دس سالہ بیٹی تشدد سے جاں بحق ہوگئی جبکہ بیوی اور 9 سالہ بیٹا شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیئے گئے تھے۔

کراچی کے کے ڈی اے اپارٹمنٹس میں باپ، بیٹی کی ہلاکت کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا۔ 40 سالہ کاشف نجی بینک کا ملازم، اہلیہ اور دو بچوں کے ساتھ فلیٹ میں رہائش پذیر تھا۔

واقعہ کیسے پیش آیا؟ اس رپورٹ میں جانیئے۔