Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن کی وفاقی وزیر شفقت محمود کے دعوے کی تردید

شائع 23 نومبر 2019 03:01pm

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر شفقت محمود کے دعوے کی تردید کردی، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر نے ایسی کوئی ہدایت نہیں کی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کا پندرہ دن میں فیصلہ سنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیرشفقت محمود کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 15 دن میں فیصلہ کرنے کی ہدایت نہیں کی گئی، چیف الیکشن کمشنر نے روزانہ کی بنیاد پر سماعت کا حکم دیا لیکن 15 دن میں فیصلہ کرنےکی خبریں بے بنیاد ہیں۔