Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

حافظ حمد اللہ شہریت منسوخی کیس: نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب جمع کروادیا

شائع 23 نومبر 2019 02:08pm

حافظ حمد اللہ کے شناختی کارڈ اور فیملی کا پرانا ریکارڈ نہیں ملا ادارے نے انہیں افغان شہری قراردیا، نادرا نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروادیا اور حافظ حمد اللہ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کردی۔

حافظ حمد اللہ کی شہریت منسوخی کیس میں نادرا نے جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا۔

ڈی جی آپریشنز نادرا کا جواب میں حافظ حمد اللہ کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ حافظ حمد اللہ کے شناختی کارڈ اور فیملی کے لنک کا پرانا ریکارڈ نہیں ملا۔ سیکیورٹی ادارے کی جانب سے حافظ حمد اللہ کو افغان شہری قراردیا اور رپورٹ میں حافظ حمد اللہ کے دستاویزات بھی جعلی ہونے کا بتایا گیا۔

گزشتہ سماعت پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے حافظ حمداللہ کی شہریت منسوخی کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے نادرا سے دو ہفتے میں جواب طلب کیا تھا۔