Aaj News

اتوار, نومبر 10, 2024  
07 Jumada Al-Awwal 1446  

بھارتی مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2019 12:44pm

بھارت میں آسام کے بعد بھارتی مسلمانوں کی شہریت بھی خطرے میں آگئی۔بھارت میں غیرقانونی تارکین وطن کی نشاندہی کے لئے شہریوں کا نیشنل رجسٹریشن آف سٹیزنز کا عمل شروع کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ امت شاہ کے پارلیمنٹ میں اعلان کے بعد سے بنگال سمیت کئی ریاستوں کے مسلمانوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیا۔

 بھارتی مسلمانوں کا  کہنا ہے کہ این آر سی غیر قانونی تارکین وطن کی شناخت کےلئے نہیں بلکہ مسلمانوں کو ہرا‎ساں کرنے کےلئے کیا جا رہا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ نےفیصلے کوبنگالی بالخصوص بنگالی مسلمانوں کوہراساں کرنےکی مہم قراردےدیا۔