سرجن نے دورانِ پرواز مسافر کی جان بچا لی
نیویارک: چین سے امریکا جانے والی ایک پرواز میں ایک سرجن میں مسافر کا پیشاب چوس کر اس کی جان بچا لی۔
دی میٹرو کے مطابق نیویارک جانے والی چائنہ سدرن ایئرلائنز کی اس پرواز میں ایک مسافر کو پیشاب میں رکاوٹ کی تکلیف ہوگئی اور وہ تکلیف سے تڑپنے لگا۔
جہاز کے پائلٹ نے اعلان کیا کہ اگر جہاز میں کوئی ڈاکٹر موجود ہے تو وہ اس مریض کی مدد کو آئے۔
جہاز میں ہینان پراونشل پیپلز ہاسپٹل کے ڈاکٹر ژیاﺅ ین زیانگ بیٹھتے ہوئے تھے۔ وہ پائلٹ کی کال پر اٹھے اور مریض کا معائنہ کیا اور اسے تکلیف سے نجات دلائی۔
ڈاکٹر ژیاﺅ کا کہنا تھا کہ میں فوراً مریض کی حالت دیکھ کر سمجھ گیا تھا کہ اگر میں یہ کام نہ کرتا تو اس کا مثانہ پھٹ جاتا اور اس کی موت واقع ہو جاتی۔ وہ سیٹ پر بیٹھ بھی نہیں پا رہا تھا اور اس کا جسم پسینے سے شرابور ہو رہا تھا۔
ویڈیو دیکھیں:
Comments are closed on this story.