Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کچھ لوگوں کی "بدبودار ہوا" کا اخراج زیادہ کیوں ہوتا ہے؟

شائع 23 نومبر 2019 05:32am

لندن: کچھ لوگوں کو جسم سے بہت زیادہ بدبودار ہوا کے اخراج کا مسئلہ ہوتا ہے، جس سے وہ انتہائی پریشان رہتے ہیں۔

تاہم اب ماہرین نے جسم سے زیادہ ہوا خارج ہونے کی وجوہات بھی بتا دی ہیں اور اس سے بچنے کا طریقہ بھی بتادیا ہے۔

دی مرر کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانے کی کچھ چیزوں کے علاوہ کچھ بیماریاں بھی ہیں جو جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں۔

کھانے کی اشیاء میں پہلی چیز شکر والے مشروبات ہیں۔ ان مشروبات کی وجہ سے "کولون" میں ہوا پھنس جاتی ہے اور جسم سے ہوا کے اخراج میں 50 فیصد تک اضافہ ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر سارا جرویس نامی ماہر کا کہنا تھا کہ سلاد اگرچہ صحت کے لیے بہت فائدہ مند ہے لیکن یہ بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بن سکتا ہے۔ سبزیوں میں کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے یہ سبزیاں جلدی ہضم نہیں ہوتیں۔ جو سبزیاں زیادہ اس کا سبب بنتی ہیں ان میں پھول گوبھی، بند گوبھی، پیاز، برسلز سپراﺅٹس اور دیگر شامل ہیں۔

اس کے علاوہ برگر، پیزا اور دیگر ایسے پراسیسڈ فوڈ بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا باعث بنتے ہیں۔

ڈاکٹر ایٹکنسن نامی ماہر کا کہنا تھا کہ انفلیمیٹری باﺅل ڈیزیز (Inflammatory bowel disease)، اریٹیبل باﺅل سنڈروم (Irritable bowel syndrome)  اور کوئیلیک ڈیزیز (Coeliac disease) جیسی بیماریاں بھی جسم سے زیادہ ہوا کے اخراج کا سبب بنتی ہیں۔ ان بیماریوں کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔