سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کی تقرری کی سمری
وفاقی حکومت نے سدرن کمانڈ کے سابق کمانڈرعاصم سلیم باجوہ کوچئیرمین سی پیک اتھارٹی مقررکرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے سدرن کمانڈ کے سابق کمانڈرعاصم سلیم باجوہ کوچئیرمین سی پیک اتھارٹی مقررکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کوبھجوادی ہے ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کونئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کیلئے وزیراعظم کی منظوری کا انتظارہے ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ عاصم سلیم باجوہ کوچارسال کیلئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا جائے گا ۔ وزیراعظم کی منظوری ہے بعد باقاعدہ سمری اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کوواپس بھجوائی جائے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن باقاعدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا ۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.