کراچی : ٹارگٹ کلر کا متنازعہ بیان، انکوائری رپورٹ ارسال
کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلرکے متنازعہ ویڈیو بیان کے معاملے پر قائم کمیٹی نےانکوائری مکمل کرکے رپورٹ پولیس چیف کراچی کو ارسال کردی ہے ۔
کراچی میں مبینہ ٹارگٹ کلریوسف ٹھیلے والا کے متنازعہ ویڈیو بیان کے معاملے پرقائم انکوائری کمیٹی کے سامنے شریک پولیس افسران پیش ہوئے ۔
ذرائع کے مطابق ملزم کی 2017 گرفتاری اورپھر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاری سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے پولیس افسران سے دوران حراست ملزم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرنے میڈیا تک پہنچانےملزم کا ویڈیو بیان ریکارڈ کرتے وقت کون کون وہاں موجود تھا سمیت اس بات کا بھی جائزہ لیا گیا کہ جب ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا گیا تھا تو ویڈیو بیان قلم بند کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی ۔
چاررکنی ٹیم نے ڈی آئی جی ایسٹ عامر فاروقی کی سربراہی میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ اٰڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کو ارسال کردی گئی ہے۔
کمیٹی کے دیگرارکان میں ایس ایس پی نعمان صدیقی، ایس پی انوسٹی گیشن ایسٹ عرفان زمان اور طارق نوازشامل ہیں۔
Comments are closed on this story.