نواز شریف کے مرض کی تاحال تشخیص نہ ہوسکی
لیگی رہنما شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہوچکی ہے تاہم مرض کی تاحال تشخیص نہیں ہوسکی ہے ۔نواز شریف کی صحت سے متعلق لیگی رہنما شہباز شریف نے میڈیا کو آگاہ کیا ہے ۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے، ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ ٹیسٹ کل اور کچھ سوموار کو ہوں گے۔
لندن میں کب تک رکیں گے کہ صحافی کے سوال پرشہاز شریف نے کہا کہاگر آپ کو پسند نہیں تو چلا جاتا ہوں،.
انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کا لندن میں علاج جاری ہے اور مرض کی تشخیص تاحال نہ ہوسکی۔ نوازشریف کی سات مرتبہ کارڈئیک انٹروینشن ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر سگورٹ نے سوئٹزرلینڈ سے آ کر نوازشریف کا معائنہ کیا۔
شہبازشریف نے کہا کہ نوازشریف کے مرض کی تشخیص کیلئے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، ڈاکٹرعدنان مسلسل نواز شریف کا معائنہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیو آپسی،پی ای ٹی سکین سمیت ہیما ٹالوجسٹ اور کارڈیالوجسٹ سے مشاورت جاری ہے۔
ادھر نوازشریف کے معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں نواز شریف تاحال ایون فیلڈ فلیٹ میں مقیم ہیں جہاں میڈیکل ایکوپمنٹ بھی موجود ہے، شہبازشریف بھی بڑے بھائی کی دیکھ بھال کررہے ہیں۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نوازشریف کی مزید اپائینٹمنٹس طے شدہ ہیں، جب ضرورت پڑی اسپتال داخل کرائیں گے۔
Comments are closed on this story.