Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان اسٹاک میں تیزی، 8سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

شائع 22 نومبر 2019 02:28pm
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز کی مندی کے بعد تیزی کی لہر، ہنڈریڈ انڈیکس آٹھ سو چوبیس پوائنٹس بڑھ گیا۔ سینتیس ہزار نو سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دو روز سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے، آج مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا، سرمایہ کاروں کی مارکیٹ میں دلچسپی کے باعث سارا دن انڈیکس پازیٹیو زون میں موو کرتا رہا۔

سیشن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس میں آٹھ سو چوبیس پوائنٹس اضافہ ریکارڈ کیا گیا، انڈیکس سینتیس ہزار نو سو پچیس پوائنٹس پر بند ہوا۔آج تین سو پچپن کمپنیوں کے چوبیس کروڑ تیس لاکھ شیئرز میں کاروبار کیا گیا۔