Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

مانیٹری پالیسی: شرح سود تیرہ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

شائع 22 نومبر 2019 01:47pm
کاروبار

اسٹیٹ بینک نے دو ماہ کے لئے زری پالیسی کا اعلان کردیا، مرکزی بینک نے شرح سود تیرہ اعشاریہ دو پانچ فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق مہنگائی بلندی کی طرف مائل ہے، کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے مہنگائی بڑھ رہی ہے، تاہم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی آنا شروع ہوگئی ہے، چار سال بعد کرنٹ اکاؤنٹ فاضل ہوگیا، تجارتی خسارے میں کمی بھی کافی اہم ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال افراط زر کی شرح گیارہ سے بارہ فیصد تک رہے گی، آئندہ مہینوں میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا ا مکان ہے، رواں مالی سال معیشت ساڑھے تین فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔