Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: اسموگ سے چھٹکارے کیلئے مصنوعی بارش کی تجویز

شائع 22 نومبر 2019 01:31pm

شہر لاہور میں اسموگ سے چُھٹکارا حاصل کرنے کیلئے کمشنر لاہور نے مصنوعی بارش کروانے کی تجویز دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی منظوری کے بعد عملدرآمد کروایا جائے گا۔

 کمشنر لاہور ڈویژن آصف بلال لودھی کی جانب سے لاہور میں اسموگ کے خاتمے کیلئے مصنوعی بارش برسانے کی تجویز بھیج دی گئی۔

کمشنر لاہور کی تجویز منظوری کیلئے محکمہ خزانہ پنجاب کو بھجوا دی گئی ہے جو حتمی منظوری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو بھجوائی جائے گی۔۔ حکام کے مطابق لاہور میں مصنوعی بارش کیلئے راکٹ لانچر یا جہاز کے ذریعے کلاؤڈ سیڈنگ کی جائے گی اور اس کیلئے ڈرائی آئس یا سلور آئیو ڈائیٹ کا استعمال کیا جائے گا۔۔ مصنوعی بارش پر 30 سے 35 کروڑ روپے لاگت آنے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ لاہور اور گردونواح میں اسموگ نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو آنکھوں اور سانس کی بیماریاں لاحق ہو رہی ہیں۔ اسموگ کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور شیخوپورہ کے اضلاع میں آج تمام اسکولز میں چھٹی بھی دی گئی ہے۔